1
0
Thursday 5 Dec 2013 18:46
امریکہ اور طالبان نواز دونوں طبقات پاکستان کے دشمن ہیں

جماعت اسلامی، جے یو آئی اور طالبان ایک ہی سکے کے رخ ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

جماعت اسلامی، جے یو آئی اور طالبان ایک ہی سکے کے رخ ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں جامعہ قادریہ میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان جعلی جہاد کے منفی اثرات کی زد میں ہے، امریکہ نواز اور طالبان نواز دونوں طبقات پاکستان کے دشمن ہیں، جماعت اسلامی، جے یو آئی اور طالبان ایک ہی سکے کے رخ ہیں، اسلام آباد میں اسلام آئے گا تو سامراج کی غلامی کا دور ختم ہوگا۔ کمیونزم کے بعد استعمار کا نظام بھی ختم ہونے والا ہے، داخلی سلامتی اور طالبان کی بغاوت کو کچلنا نئے آرمی چیف کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران ملک کو شدت پسندوں سے بچانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ ملک کو ناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے اسلحہ ضبطگی مہم شروع کی جائے، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوسکے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب پاکستان کا مقدر ہے، غلامانہ سوچ رکھنے والے حکمرانوں سے نجات حاصل کئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان میں خانہ جنگی کو صرف اسلامی انقلاب ہی روک سکتا ہے، سامراج اور اسلام کا آخری فیصلہ کن معرکہ جاری ہے اور عالمگیر غلبۂ اسلام کی منزل قریب ہے، پاکستانیت کا جھنڈا سربلند کرنے کی ضرورت ہے، ساری محبتوں پر اسلام اور پاکستان کی محبت کو غالب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی مخصوص مکتبۂ فکر دہشت گردی میں پیش پیش ہے، مغربی جمہوریت نے پاکستانی عوام کو کچھ نہیں دیا، خوفِ خدا اور خوفِ قانون ختم ہو جانے کی وجہ سے فتنہ و فساد پھیل رہا ہے۔ کنونشن سے مفتی محمد سعید رضوی، علامہ حامد سرفراز، علامہ شرافت علی، مفتی محمد یونس رضوی، مفتی محمد رمضان جامی، علامہ باغ علی رضوی، میاں فہیم اختر، پیر طارق ولی چشتی، پیر میاں غلام مصطفٰی، ملک بخش الٰہی اور صاحبزادہ حسن رضا نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 327753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

بہت اچھے، حق بات کی ہے۔
ہماری پیشکش