0
Monday 9 Dec 2013 18:04

کاروان وحدت کے تمام راہی شہید دیدار جلبانی کے راستے کو زندہ رکھنے کا عزم کرتے ہیں، علامہ اعجاز بہشتی

کاروان وحدت کے تمام راہی شہید دیدار جلبانی کے راستے کو زندہ رکھنے کا عزم کرتے ہیں، علامہ اعجاز بہشتی
اسلام ٹائمز۔ مکتب اہل بیت علیہ السلام میں شکست کا کوئی تصور موجود نہیں ہے، ہم راہ خدا میں مار دیئے جائیں یا پس زندان ڈالے جائیں دونوں حالتوں میں کامیابی ہمارا مقدر بنتی ہے، پاکستان میں شہادتوں کے جس راستے کا احیاء سالار شہدائے پاکستان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رحمتہ اللہ علیہ نے کیا تھا، ہمارے دوست علامہ دیدار علی جلبانی بھی اسی راہ کے مسافر بن چکے ہیں اور ہمارے کربلا سے رشتے کو مزید قوی کر گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تبلیغات علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید دیدار جلبانی کی شہادت سے مجلس وحدت مسلمین کے قائدین اور کارکنان کو ایک نیا حوصلہ، ولولہ اور جذبہ عطا ہوا ہے، اب ہماری راہ اور زیادہ مشخص ہوچکی ہے۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بھی یہی آرزو ہے کہ خداوند عالم امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے تمام امور کی انجام دہی کے بعد ہمیں بستر کی موت نہ دے بلکہ شہدائے کربلا علیہم السلام اور شہدائے راہ ولایت کی پیروی کرتے ہوئے شہادت کی موت نصیب فرمائے، شہید نے ایک ہدف ہمارے لئے معین کیا ہے اور وہ دشمنان اسلام کا تعاقب ہے، جس سے ہمیں کسی لمحے بھی غافل نہیں ہونا ہے اور ہر وقت فقط ملت وحدت اور بھائی چارگی کے قیام میں کوشاں رہنا ہے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ جب تک جسم میں ایک قطرہ لہو کا باقی ہے، شہداء کے الہٰی مشن سے روگردانی نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 328896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش