0
Sunday 1 Aug 2010 13:59

اسرائیلی میزائل حملے میں حماس کے کمانڈر شہید

اسرائیلی میزائل حملے میں حماس کے کمانڈر شہید
 غزہ:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے میزائل حملے میں حماس کے کمانڈر عیسٰی بطرن شہید ہو گئے۔اسرائیل نے حماس کے کمانڈر عیسٰی بطرن کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گاڑی پر کہیں جا رہے تھے۔عیسٰی راکٹ بنانے کے ماہر اور وسطی غزہ میں حماس کے ملٹری کمانڈر تھے۔ حماس کے کمانڈر کی نمازہ جنازہ میں سینکڑوں فلسطینی شریک ہوئے۔عیسٰی جنوری دو ہزار نو میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران حملے میں محفوظ رہے۔اس حملے میں ان کی اہلیہ اور بچے شہید ہو گئے تھے۔اسرائیل نے جنوبی غزہ میں حماس کے ایک تربیتی مرکز پر بھی میزائل فائر کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ 
ادھر اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر بمباری کر کے چھ فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مصر سے ملحقہ سرحدی علاقے پر بمباری کی،جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی مرکزی پٹی پر بھی بمباری کی،تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خبر کا کوڈ : 32902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش