0
Monday 2 Aug 2010 19:13

اوباما سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہوں،ایرانی صدر

اوباما سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہوں،ایرانی صدر
تہران:اسلام ٹائمز-ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی آیندہ نشست میں امریکی صدر اوباما سے دو بدو گفتگو کرنے کو تیار ہیں۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر  احمدی نژاد نے دوسرے ملکوں میں مقیم ایرانی شہریوں کی کانفرنس میں کہا کہ حال ہی میں امریکی حکومت نے اعلی سطح پر مذاکرات کرنے پر آمادگي ظاہر کی ہے اور ہم گفتگو و مذاکرات کے قائل ہیں۔
انہوں نے کہا میں ستمبر کے مہینے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ذرایع ابلاغ کی موجودگي میں اوباما سے عالمی مسائل کے حل کے بارے میں گفتگو کرنے کو تیار ہوں،تاکہ معلوم ہو جائے کہ کس کے راہ حل بہتر ہیں۔احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اوباما کے تبدیلی کے نعرے کا خیرمقدم کیا تھا،لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کہ اوباما نے تاریخی موقعوں کو کھو دیا اور صیہونی حکومت پر بھروسہ کیا۔صدر احمدی نژاد نے صیہونی حکومت کو ایک پارٹی قرار دیا جس کے پاس سرمایہ اور ذرایع ابلاغ ہیں۔انہوں نے امریکی صدر سے کہا کہ صیہونی حکومت کو چھوڑ کر جو کہ کسی اصول کی پابند نہیں قوموں کی طرف لوٹ آئيں۔صدر احمدی نژاد نے کنایہ میں کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ امریکی حکومت صیہونی حکومت کے پنجے میں ہے یا پھر صیہونی حکومت امریکہ کے تحت ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر براک اوباما سے باالمشافہ ملاقات کیلئے تیار ہیں۔
تہران میں ٹی وی پر بیرون ممالک میں رہنے والے ایرانیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ وہ ٹی وی پر بھی امریکی صدر براک اوباما سے مزاکرہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
احمدی نژاد نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا اجلاس جلد ہو گا۔اور اس دوران امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ ملاقات میں اوباما دنیا کے تمام مسائل ٹیبل پر رکھیں اور دیکھیں کہ کس کا حل بہتر ہے۔

خبر کا کوڈ : 33045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش