0
Saturday 14 Dec 2013 17:07

نواز حکومت یوتھ لون اسکیم کے ذریعے قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے، عمران اسماعیل

نواز حکومت یوتھ لون اسکیم کے ذریعے قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے، عمران اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مک مکا سے قائم نواز لیگ کی وفاقی حکومت وزیراعظم بزنس یوتھ لون اسکیم کے ذریعے مزید قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ درحقیقت یہ یوتھ بزنس لون اسکیم عام لوگوں کیلئے نہیں بلکہ بیورو کریسی اور اقرباء پروری کی نظر ہو جائے گا۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ واقع ڈیفنس میں اندرون سندھ سے آئے ہوئے یوتھ ونگ اور آئی ایس ایف کی مشترکہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ طارق اسماعیل نے کہا کہ یوتھ بزنس لون اسکیم کے حصول کیلئے شرائط اتنے سخت اور مشکل بنا دیی گئی ہے جس سے غریب نوجوان تعلیم یافتہ یا چھوٹے کاروباری شخص یا گھریلو خاتون قرضہ لینا تو درکار کنار اس کیلئے سوچ بھی نہیں سکتا۔
 
طارق اسماعیل نے کہا کہ حکمران ٹولہ اور وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز نے پورے ملک کو سر پر اٹھا رکھا ہے کہ ہم غریب تعلیم یافتہ نوجوانوں اور خواتین کیلئے شخصی ضمانت پر قرضے دینگے جو سراسر جھوٹ ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ قرضہ لینے کیلئے 16 گریڈ سے زائد کسی سرکاری افسر کی ضمانت درکار ہے جو کسی غریب تعلیم یافتہ نوجوان یا خاتون کیلئے ناممکن سی بات ہے کیونکہ ہم پاکستانی معاشرے کو اچھی طرح جانتے ہیں کوئی بھی اتنا بڑا سرکار ی افسر کسی غریب آدمی کا ضمانت نہیں دے گا۔ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نواز اس ڈرامے کے ذریعے سیاسی ساکھ کو بچانے اور بلدیاتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 330583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش