0
Saturday 14 Dec 2013 22:33

امریکہ نے آج تک کبھی اپنے وعدے کا خیال نہیں رکھا، علامہ سید عابد حسینی

امریکہ نے آج تک کبھی اپنے وعدے کا خیال نہیں رکھا، علامہ سید عابد حسینی
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی کے سرپرست اعلٰی علامہ سید عابد حسین الحسینی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اپنی منافقانہ پالیسیوں کی وجہ سے ایک ملک کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک دھوکے باز کھلاڑی کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔ امریکہ نے سوائے اسرائیل کے، آج تک کسی کے ساتھ کبھی کوئی وعدہ نہیں نبھایا ہے۔ ۵+۱ کے ساتھ ہونے والے ایران کے مذاکرات کے حوالے سے اسلام ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سابق سنیٹر علامہ عابد حسینی کا کہنا تھا کہ ہم نے بارہا کہا ہے کہ امریکہ پر کسی سطح پر بھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ابھی ایران اور ۵+۱ کے درمیان مذاکرات کا مہینہ بھی پورا نہیں ہوا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل اور عرب ممالک کے دباو میں آ کر اپنے وعدے سے روگردانی کی۔ انہوں نے کہا، ہر طرح کی یقین دہانیوں کے باوجود وہ ایران پر اعتماد نہیں کرتا تو اب اس قضیے کا صرف ایک ہی علاج ہے وہ یہ کہ اب کھل کر ایٹمی دھماکہ کیا جائے تاکہ ان کے ساتوں طبق روشن ہو جائیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھی امریکہ کا یہی معاملہ تھا، ہر آئے دن وہ پاکستان پر الزام لگاتا رہتا تھا کہ پاکستان ایٹم بم تیار کر رہا ہے یا تیار کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے، لیکن جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تو ایٹم کی تیاری کے حوالے سے امریکہ اور پاکستان کے مابین طویل نورا کشتی اپنی موت آپ مرگئی۔
خبر کا کوڈ : 330640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش