0
Monday 16 Dec 2013 05:54

عزاداری امام حسین (ع) پر ہزاروں ناصر عباس قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، پروفیسر شاہد عباس

عزاداری امام حسین (ع) پر ہزاروں ناصر عباس قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، پروفیسر شاہد عباس
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ رات لاہور میں شہید ہونے والے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ناصر عباس کے چھوٹے بھائی پروفیسر شاہد عباس نے کہا ہے کہ علامہ ناصر عباس کی شہادت قومی نقصان ہے، وہ اپنی ذات کے اندر ایک جماعت کا کردار ادا کر رہے تھے۔ اس موقع پر چونگی نمبر پر واقع شہید علامہ ناصر عباس کے گھر پر اہل علاقہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مذہبی رہنمائوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ شہید علامہ ناصر عباس کے بھائی پروفیسر شاہد عباس کا کہنا تھا کہ عزاداری امام حسین (ع) پر ہزاروں ناصر عباس قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ عزاداری ہی ہے جس سے اسلام کی بقاء ہے، ہمیں حکومت سے کسی قسم کے انصاف کی توقع نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں قتل کرکے عزاداری کے خلاف قدغن لگانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہماری عزاداری کی ابتدا ہر شہید کی شہادت سے ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 331021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش