0
Tuesday 17 Dec 2013 20:51
گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کا انحصار مستقل قیام امن سے وابستہ ہے

عدم تشدد کی فضا قائم کرنے کیلئے صوبائی وزراء فعال کردار ادا کریں، مہدی شاہ

عدم تشدد کی فضا قائم کرنے کیلئے  صوبائی وزراء فعال کردار ادا کریں، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ تمام اداروں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کا انحصار مستقل قیام امن سے وابسطہ ہے۔ لہذا عوام اور علماء کرام اور عمائدین صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں گلگت بلتستان کے حالات خراب کرنے والوں اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ صوبائی وزراء اور عوام کے منتخب نمائندے اپنا کردار ادا کریں اور گلگت بلتستان میں امن و امان بھائی چارگی کی فضاء برقرار رکھنے اور معاشرے میں عدم تشدد کی فضا کو فروغ دینے کیلئے سیاسی نمائندے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کو قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کاروائی کو یقینی بنائیں حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیگی اداروں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائیگی، انسپکشن ٹیم ترقیاتی کاموں اور اداروں میں انکوئری کو مکمل میرٹ پر یقینی بنائیں۔ کسی بھی انکوائری کو مکمل میرٹ پر یقینی بنائیں۔ کسی بھی انکوائری رپورٹ کو مروجہ طریقہ کار کے تحت کیا جائے حکومت عوامی نوعیت کے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کریگی۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں صوبائی وزراء کے اجلاس اور وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں اپنی صلاحیتیں حصول علم اور مثبت سرگرمیوں پر صرف کریں گلگت بلتستان کا نوزائیدہ صوبہ بہت جلد پاکستان کے دیگر صوبوں کے برابر ترقی کریگا۔ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے گلگت بلتستان میں پاور پراجیکٹس پر سرمایہ کاری کرنے سے پاکستان میں جاری لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو سکتا ہے وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں پاور پراجیکٹس کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت سے تعاون کرے تو پورے پاکستان میں جاری لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیگے اور شہر کا امن و امان خراب کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق قانونی کاروائی کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 331582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش