0
Saturday 21 Dec 2013 19:29

نیویارک میں بھارتی سفارت کار ’’دیويانی كھوبراگڑے‘‘ کیخلاف مظاہرہ

نیویارک میں بھارتی سفارت کار ’’دیويانی كھوبراگڑے‘‘ کیخلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر نیویارک میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم مقامی تنظیموں اور گھریلو کارکنوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے اداروں نے بھارتی قونصل خانے کے سامنے بھارتی سفارت کار دیويانی كھوبراگڑے کے ہاتھوں ان کی گھریلو ملازمہ کے مبینہ استحصال کے خلاف مظاہرہ کیا ہے، دیویانی كھوبراگڑے پر الزام ہے کہ وہ اپنی گھریلو ملازمہ سنگیتا رچرڈز کو قانون کے مطابق اجرت ادا نہیں کر رہی تھیں اور ان کی ویزا کی درخواست کے سلسلے میں بھی کچھ بے قاعدگیاں کی گئی تھیں، بھارتی سفارت کار نے اپنے خلاف لگائے گئے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے اور وہ اس وقت ضمانت پر ہیں بھارت دیویانی کی گرفتاری کے بعد انہیں ہتھکڑی لگانے، ان کی برہنہ تلاشی اور ان سے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر امریکہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہا ہے، امریکی وزیرِ خارجہ نے اس معاملے پر افسوس تو ظاہر کیا ہے تاہم امریکی وزارتِ خارجہ نے بھارتی دباؤ کے باوجود دیویانی كھوبراگاڑے پر عائد الزامات واپس نہ لینے کا اعلان کیا ہے، جمعہ کو ہونے والے مظاہرے کا انتظام امریکہ کے ’’نیشنل ڈومیسٹك ورکرز الائنس‘‘ نے کیا تھا اور اس میں ایک درجن سے زیادہ تنظیموں کے ارکان نے شرکت کی، یہ مظاہرین گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاروں کو دی جانے والی خصوصی رعایت ختم کی جانی چاہیے اور بھارتی سفارت کار کو ملازمہ کے مبینہ استحصال پر بھارتی حکومت کی جانب سے بھی سزا دی جانی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 332888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش