0
Thursday 19 Dec 2013 01:10

بھارتی سفارتکار کی گرفتاری تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوگی، امریکہ

بھارتی سفارتکار کی گرفتاری تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوگی، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے بھارتی سفارت کار کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم اس سے امریکہ اور بھارت کے اچھے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔ واشنگٹن میں امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ تنازع کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے اور سفارت کار کی گرفتاری کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے۔ میری ہارف کا کہنا تھا کہ امریکہ اور بھارت کے تعلقات بہت وسیع ہیں جو اس قسم کے واقعات سے متاثر نہیں ہوسکتے۔ امریکہ میں ایک بھارتی سفارتی اہلکار کو گھریلو ملازم کے لیے غلط بیانی سے ویزا حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد امریکہ اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ بھارت نے نئی دلی میں امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے واقعے پر احتجاج کیا تھا، جبکہ نئی دلی میں امریکی سفارت خانے کے باہر سے سکیورٹی بیریئر ہٹا لئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 332018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش