0
Monday 23 Dec 2013 13:59

شُہدائے 10 جنوری اور 16 فروری کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی، کوئٹہ یکجہتی کونسل

شُہدائے 10 جنوری اور 16 فروری کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی، کوئٹہ یکجہتی کونسل

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ یکجہتی کونسل شہدائے 10 جنوری علمدار روڈ اور شہدائے 16 فروری ہزارہ ٹاون کی برسی شایان شان طریقے سے منائے گی۔ گذشتہ روز منعقدہ اجلاس میں ہزارہ قومی جرگہ، ہزارہ قومی تنظیم، شیعہ علماء کونسل، مائیلو شہید ٹرسٹ، یوسفزئی ویلفئیر سوسائٹی، بلتستانی امام بارگاہ، انجمن طوری، عمائدین ہزارہ ٹاون، اتحاد تاجران بلوچستان، نور ویلفئیر سوسائٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اجلاس میں مختلف موضوعات زیربحث آئے اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ شہدائے 10 جنوری علمدار روڈ اور شہدائے 16 فروری ہزارہ ٹاون کی برسی کو بھرپور انداز سے منایا جائے گا۔ جس میں کوئٹہ یکجہتی کونسل سمیت پورے پاکستان سے علمائے کرام، دانشور حضرات اور سیاسی و سماجی رہنما خطاب کریں گے۔ طویل بحث و مباحثے کے بعد یہ طے پایا کہ 10 جنوری کو شہدائے علمدار روڈ کی برسی کے سلسلے میں پہلے سیشن میں نماز ظہرین تک قرآن خوانی اور مجلس فاتحہ خوانی ہو گی، جبکہ بعد ظہرین علمدار روڈ پر احتجاجی جلسہ عام منعقد ہو گا، جس میں مقررین ہزارہ قوم اور شہدائے ملت جعفریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہ کوئٹہ یکجہتی کونسل روز اول سے ہر نوع کی فرقہ واریت، مذہبی منافرت، انتہاپسندی ،دہشتگردی اور برادر اقوام کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کی مذمت کرتی آئی ہے۔ نیز کوئٹہ یکجہتی کونسل سانحہ علمدار روڈ 10 جنوری کے شہداء کی برسی میں اُن تمام سیاسی، مذہبی، سماجی، سول سوسائٹی، وکلاء اور دیگر حضرات کو شرکت کی دعوت دے گی، جو گذشتہ سال کوئٹہ یکجہتی کونسل کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہمارے دکھ درد میں شریک ہوئے تھے۔ کوئٹہ یکجہتی کونسل کے اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شہدائے علمدار روڈ و ہزارہ ٹاون کی برسی میں شہداء کے لواحقین، عزیز و اقارب اور رشتہ داروں سمیت پوری قوم کی خواتین و حضرات کو دی گئی ہے، جنہوں نے سالِ گذشتہ ہماری آواز پر وہ صدائے احتجاج بلند کی جو تاریخ میں رقم ہو گئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 333404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش