0
Friday 20 Dec 2013 23:58

ہم عزاداری کو اسلام اور پاکستان کی بقاء کا ضامن سمجھتے ہیں، علامہ ہاشم موسوی

ہم عزاداری کو اسلام اور پاکستان کی بقاء کا ضامن سمجھتے ہیں، علامہ ہاشم موسوی

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ جلوسوں کے ذریعے پیغمبر اسلام (ص) کے اہلبیت اطہار (ع) کے دشمنوں، ان کے ہتھکنڈوں، ان کے شوم مقاصد اور کریہہ چہروں کو بےنقاب کیا جاتا ہے۔ ان کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا جاتا ہے اور آنحضرت (ص) کی آل پاک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ عہد کیا جاتا ہے کہ جب بھی اسلام کو ضرورت پڑی ہم انہی پاک ہستیوں کی طرح اپنا تن من دھن راہ حق میں قربان کر دیں گے۔ ظلم اور ظالموں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے اور دنیا میں عدل و انصاف کے بول بالا کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اسی لئے تمام حسینی عزاداروں پر لازم ہے کہ وہ چہلم حضرت امام حسین (ع) کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کریں۔

علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ عزاداری سیدالشہداء اسلام اور پاکستان کی بقاء کی ضامن ہے، جسکی واضح دلیل یہ ہے کہ جب بھی اس ملک پر مشکل وقت آیا تو اسکے فوجی نعرہ حیدری کی قوت ہی سے دشمن سے نبرد آزما ہونے اور ملک کو بچانے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کے ہر شہری پر فرض ہے کہ وہ عزاداری کے فروغ اور حفاظت کیلئے جدوجہد کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں ایک بار پھر پاکستان میں عزاداری کے جلوسوں کو روکنے اور انہیں محدود کرنے کی مذموم کوششیں کر رہی ہیں، لیکن ہم ان کیلئے واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پیغمبر اسلام کے میلاد اور حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کے جلوسوں پر کسی قسم کی پابندی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، چاہے اس کے لئے ہمیں کسی بھی قسم کی قربانی دینی پڑے۔

خبر کا کوڈ : 332666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش