0
Tuesday 24 Dec 2013 18:33
ربیع الاول کو ’’ماہِ امن و محبت‘‘ کے نام سے منایا جائیگا

حکمران مصلحتیں چھوڑ کر دہشتگردی کا خاتمہ کریں، صاحبزادہ حامد رضا

حکمران مصلحتیں چھوڑ کر دہشتگردی کا خاتمہ کریں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول کو ’’ماہِ امن و محبت‘‘ کے نام سے منایا جائے گا۔ 2 جنوری کو لاہور میں اہلسنّت کی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ہوگی جس میں عید میلادالنبی (ص) کے جلوسوں میں پیدا کی جانے والی رکاوٹوں پر غور کیا جائے گا اور ملک میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر اہلسنّت کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اے پی سی میں ممتاز قادری کی رہائی کیلئے تحریک چلانے پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ 5 جنوری کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں قومی امن کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کے لواحقین شریک ہوں گے۔ اس کا اعلان انہوں نے مختلف سنی جماعتوں کے سربراہوں سے ٹیلی فون پر رابطوں کے بعد کیا ہے۔

صاحبزادہ محمد حامد رضا نے مزید کہا کہ حکمران مصلحتیں چھوڑ کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں اور قانون قصاص پر پوری طاقت کے ساتھ عمل کیا جائے۔ دہشت گردوں کو عدالتوں سے سنائی گئی سزاؤں پر عمل در آمد کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف چھانگا مانگا میں سات روزہ بسنت منانے کا اعلان قابل مذمت ہے۔ بسنت ہندوانہ اور قاتل تہوار ہے جس کا ہماری اسلامی تہذیب سے کوئی تعلق نہیں۔ حکومت نوجوان نسل کو بے مقصد پروگراموں میں مصروف کرنے کے بجائے ملازمتوں کا بندوبست کرے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے حوالے سے اصل حقائق سے قوم کو آگاہ کیا جائے، تاکہ آپریشن کے بارے میں قومی اعتماد کی فضاء قائم ہوسکے اور افواج پاکستان یکسو ہو کر اس آپریشن سے مطلوبہ نتائج حاصل کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 333867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش