0
Sunday 29 Dec 2013 23:27

مافیا کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے، غیر حاضر ڈاکٹروں کیخلاف سخت کاروائی کیجائے گی، رحمت صالح بلوچ

مافیا کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے، غیر حاضر ڈاکٹروں کیخلاف سخت کاروائی کیجائے گی، رحمت صالح بلوچ

اسلام ٹائمز۔ نواب محمد خان شاہوانی و رحمت صالح بلوچ اور ایم پی اے یاسمین لہڑی نے کہا کہ محکمہ صحت سے مافیا کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ پیرامیڈیکس صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ محکمہ صحت میں ہر طرف مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ جس کے لئے از سرنو تشکیل کی ضرورت ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 15 سال سے محکمہ صحت مکمل طور پر تباہ حالی کا شکار ہو کر مفلوج ادارہ بن چکا ہے اور اسی وجہ سے آج صوبہ بھر میں اس ادارے میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی کی خصوصی ٹاسک محکمہ صحت کو ازسر نو فعال بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ اب اس محکمہ میں سفارش و رشوت کلچر مکمل ختم ہو چکا ہے۔ آج کے بعد تمام ڈاکٹرز اور لیڈی میڈیکل ڈاکٹرز سمیت دیگر اسٹاف اپنی حاضری کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائیں اور کسی ڈاکٹر نے اگر غیر حاضری کی یا اپنی ڈیوٹی سے غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تو ان کا تبادلہ یا انہیں معطل نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں سزا اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2015ء پولیو فری کا آخری سال قرار دیا گیا۔ اس کے خاتمے کے لئے ہر طبقہ فکر کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی اور لاشعوری کی وجہ سے صوبہ میں ایک لاکھ خواتین میں سے زچگی کے دوران 780 خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں جو کہ المیہ ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں آسامیاں جلد مشتہر کرکے تمام اضلاع میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے مطابق بلوچستان میں نرسنگ کونسل، پیرامیڈیکل کونسل جلد بنائیں گے اس کے علاوہ انہوں نے پیرامیڈیکس کے سروس اسٹرکچر کے احکامات کا فوری طور پر باقاعدہ اعلان کر دیا۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو اور شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مرمت کے لئے 30 لاکھ، پیرامیڈیکس کوارٹرز کی مرمت کے لئے 10 لاکھ، ایم پی اے یاسمین لہڑی نے ڈی ایچ کیو کے لئے 50 لاکھ، صوبائی وزیر صحت نے پانچ لاکھ کی ادویات شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال اور 5 لاکھ کی ادویات کا ڈی ایچ کیو کے لئے اعلان کر دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ضلع مستونگ کے تمام مراکز صحت کے لئے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ جو مکمل طور پر تمام مراکز صحت کا دورہ کرکے رپورٹ صوبائی وزیر کو پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مستونگ کے تمام لوکل ڈاکٹروں کی فہرست طلب کرکے انہیں ضلع مستونگ میں تعینات کیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 335485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش