0
Sunday 5 Jan 2014 19:36

سب ڈویژن کے نام پر منتخب نمائندوں نے روندو کے عوام کو بیوقوف بنایا، منظور حسین

سب ڈویژن کے نام پر منتخب نمائندوں نے روندو کے عوام کو بیوقوف بنایا، منظور حسین
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ کے چیئرمین منظور حسین پروانہ نے کہا ہے کہ روندو کو سب ڈویژن بنانے کا اعلان ایک ڈرامہ نکلا، سب ڈویژن کی تختی لگائے چار سال کا عرصہ بیت چکا ہے تاہم روندو ابھی تک سب ڈویژن کی سہولیات سے محروم ہیں، ایک سال قبل اسسٹنٹ کمشنر کو روندو میں تعین کیا تھا ان کا بھی حال ہی میں تبادلہ کرایا گیا ہے۔ روندو ایک بار پھر نیابت کے سیٹ اپ میں چل رہا ہے۔ سب ڈویژن کے نام پر منتخب نمائندوں نے روندو کے عوام کو بےوقوف بنایا ہے۔ سب ڈویژن روندو کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمیں اسکردو میں بیٹھ کر تنخواہ لے رہے ہیں اور کلرکل سٹاف بھی روندو میں ڈیوٹی دینے کے لئے تیار نہیں کیونکہ ان ملازمین کو منتخب نمائندے کی سپورٹ حاصل ہے۔ سب ڈویژن کے تمام سٹاف کو روندو واپس لانے کے لئے عوامی حمایت سے بہت جلد تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اسکردو حلقہ 4 روندو انجنئیر منظور پروانہ نے عمائدین یلبو سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ روندو میں تمام سرکاری محکموں میں کرپشن عروج پر ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ کرا کے سب ڈویژن روندو میں اسسٹنٹ کمشنر کی ذمہ داری تحصیلدار کو سونپ دی گئی ہے۔ یہاں ایل جی اینڈ آر ڈی، سول جج، محکمہ واٹر اینڈ پاور، واسا اور سول سپلائی کے دفاتر کا سرے سے ہی وجود نہیں ہے اور عوام کو بچوں کی پیدائشی سرٹیفکیٹ سے لے کر پانی کی منظوری تک کے لئے اسکردو جانا پڑتا ہے۔ روندو کے مسائل حل کرنے کے لئے انقلابی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا اور سرکاری محکموں کے ملازمین کی روندو میں ڈیوٹی کو یقینی بنوانے کے لئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو تمام معلومات فراہم کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 337764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش