0
Monday 6 Jan 2014 22:17

صحافیوں کو رعایتی ٹکٹ دینے پر نیٹکو حکام کی خاتون اہلکار سے جواب طلبی

صحافیوں کو رعایتی ٹکٹ دینے پر نیٹکو حکام کی خاتون اہلکار  سے جواب طلبی
اسلام ٹائمز۔ ناردرن ٹرانسپورٹ کارپوریشن  (نیٹکو) کے سابق ایم ڈی نے اسکردو میں بکنگ آفس کی افتتاحی تقریب کے دوران صحافیوں کے مطالبے پر گلگت اور راولپنڈی کے لئے پچاس فیصد رعایتی ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد کچھ عرصہ تو بکنگ آفس سے باقاعدہ رعایتی ٹکٹ دیئے گئے تاہم بعدازاں چھوٹی گاڑیوں کی بجائے صرف خستہ حال بسوں کے رعایتی ٹکٹ دیئے جاتے رہے۔ اس کے علاوہ رعایتی ٹکٹ کی حصول میں صحافیوں کو منیجر کی سطح سے منظوری لینی پڑتی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں گلگت جانے والے تین صحافیوں کو رعایتی ٹکٹ دینے کے جرم میں خاتون اہلکار کو نیٹکو حکام نے بقایا رقم جمع کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیٹکو حکام نے خاتون اہلکار کی سرزنش کرتے ہوئے ان سے صحافیوں کو رعایتی ٹکٹس دینے کی جواب طلبی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 338195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش