0
Monday 6 Jan 2014 21:57

اگر پاک فوج کا سربراہ غدار ہو تو کون ملک کا وفادار ہوسکتا ہے، منظور یولتر

اگر پاک فوج کا سربراہ غدار ہو تو کون ملک کا وفادار ہوسکتا ہے، منظور یولتر
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر حاجی منظور حسین یولتر نے کہا ہے کہ سابق پاک فوج کے سربراہ کے خلاف غداری کا مقدمہ فوج کے مورال کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، خدانخواستہ اگر پاک فوج کے سربراہ غدار ہو تو پھر کون اس ملک کا وفادار ہوگا؟ پرویز مشرف کو مشورے دینے اور ہر اقدام کی حمایت کرنے والوں کو آزادی اور صرف پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ انصاف کا قتل تصور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ جو کہ آمروں کے خلاف جد و جہد کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے اصل میں یہ خود آمروں کی پیداوار ہے اور اس کی ذہانت کسی آمر کی بہتر نہیں نواز لیگ ملک اور پارٹی کو آمرانہ انداز میں چلا رہی ہے اور بدترین خاندانی آمریت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک میں موجود کرپشن، دہشت گردی، مہنگائی اور دیگر مسائلوں کے حل کی طرف توجہ کرنا چاہیے صرف مشرف کو سزاء دینے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔
خبر کا کوڈ : 338191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش