0
Tuesday 7 Jan 2014 11:11

افغانستان نہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل عالمی سلامتی کیلیے خطرہ ہیں، گیلپ انٹرنیشنل

افغانستان نہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل عالمی سلامتی کیلیے خطرہ ہیں، گیلپ انٹرنیشنل

اسلام ٹائمز۔ 2013کے مکمل ہونے پر گیلپ انٹرنیشنل کی جانب سے کیے گئے سروے میں امریکا کوعالمی سلامتی کے لیے بڑاخطرہ قرار دیا گیا ہے۔ سروے کے مطابق دنیا بھر میں رہائش کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد کے پسندیدہ ملک امریکا کو 24 فیصد ووٹ ملے اور عالمی سلامتی کیلیے اولین خطرہ ظاہر کیا گیا۔ امریکا کے بعد پاکستان ہے جسے 8 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ گیلپ کے سروے کی روشنی میں چین عالمی سطح پر تیسرا بڑا خطرہ بتایا گیا ہے۔ چین کے حق میں 6 فیصد لوگوں کی رائے سامنے آئی ہے۔ اس کے مقابلے افغانستان کو طالبان کا ملک ہونے کے باوجود کم خطرناک بتایا گیا ہے۔ سروے میں افغانستان کے حق میں 5فیصد لوگوں کی رائے آئی ہے۔ امریکا عالمی رائے عامہ کے باوجود خود کو دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ نہیں سمجھتا ہے۔ جبکہ امریکی شہری ایران کو دنیا کے لیے بڑا خطرہ اور افغانستان کو دوسرا بڑا خطرہ قرار دیتے ہیں۔ تاہم 14 فیصد امریکی عوام اپنے ملک کی فوجی بالادستی کے باعث مستقبل میں تباہی کے حوالے سے اپنے ملک کو بھی خطرہ گردانتے ہیں۔ 

ایران پر کسی ممکنہ اسرائیلی حملے کی صورت میں بہت سے ملکوں کا ووٹ اسرائیل کو سب سے بڑا خطرہ ظاہر کرنے کے حق میں ہے۔ عراق، مراکش اور لبنان جیسے ممالک اسرائیل کو عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔ اس سروے میں رائے دینے والوں سے یہ بھی پوچھا گیا کہ اگر کسی ملک میں رہائش اختیار کرنے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو تو کس ملک میں رہنا چاہیںگے؟ اس کے جواب میں اکثریت نے تمام تر خطرات کے باوجود امریکا کے حق میں ووٹ دیا۔ سروے میں لوگوں کی اکثریت نے 2013 کے مقابلے میں 2014 کے زیادہ بہتر سال ثابت ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے اسی نوعیت کاایک سروے 1977 میں کیا گیا تھا جس میں 68ممالک کے 66 ہزار لوگوں سے رائے لی گئی تھی۔

خبر کا کوڈ : 338319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش