0
Wednesday 8 Jan 2014 10:22

فرقہ واریت مسلمانوں کے اتحاد کو متاثر کر رہی ہے، سعودی عرب مثبت کردار ادا کرے، سرتاج عزیز

فرقہ واریت مسلمانوں کے اتحاد کو متاثر کر رہی ہے، سعودی عرب مثبت کردار ادا کرے، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے صدر مملکت ممنوں حسین، وزیراعظم میاں نواز شریف اور خارجہ امور اور قومی سلامتی کے حوالے سے نواز شریف کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقاتیں کیں۔ گذشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے وزرا خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر اپنے اپنے موقف سے صحافیوں کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے بتایا کہ اس موقع پر پاکستانی حکومت کیطرف سے سعودی وزیر خارجہ کو اس امر کی طرف بھی متوجہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں جاری فرقہ وارانہ تشدد مسلمانوں کے درمیان موجود اتحاد کو نقصان کا سبب ہے، اس حوالے سے سعودی عرب مثبت کردار ادا کرے۔ دہشت گردی کی طرح، پاکستان کی  ملکی سلامتی کے لیے ایک بڑا چیلنج فرقہ واریت ہے۔ سرتاج عزیز نے رپورٹروں کو بتایا کہ ”ہم نے فرقہ واریت سے نمٹنے کے لئے سعودی حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے، اس لیے کہ یہ مسلم اتحاد کو متاثر کر رہی ہے۔“ ذرائع کیمطابق پاکستانی حکام یہ جانتے ہیں کہ فرقہ واریت میں ملوث زیادہ تر گروہوں کو مالی امداد سعودی خیراتی اور مذہبی اداروں کی جانب سے ہی آتی ہے۔ لیکن میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران اس معاملے کی نشاندہی نہیں کی گئی، تاہم پرنس فیصل نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کو باہمی تعاون کے ساتھ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 338724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش