0
Thursday 12 Aug 2010 14:37

عالمی برادری مدد کرے ورنہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون پر نظرثانی کریں گے،وزیراعلی خیبر پی کے

عالمی برادری مدد کرے ورنہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون پر نظرثانی کریں گے،وزیراعلی خیبر پی کے
 پشاور :اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق صوبہ خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم دنیا کی مدد کر رہے ہیں،لیکن اب ان کے صوبے میں جو تباہی آئی،اس دوران عالمی سطح پر ان کی بھرپور مدد نہ کی گئی،تو پھر وہ بھی اپنے تعاون پر سوچیں گے۔بی بی سی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا جس پیمانے پر صوبے بھر میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں،اس کے لئے امدادی کارروائیوں میں بڑی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا دنیا اس بات کو سمجھے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالی تباہی کے نتیجے میں پاکستان پچاس سال پیچھے چلا گیا ہے۔اس لئے اب عالمی سطح پر یہ سمجھنا ہو گا کہ اگر مصیبت کے اس وقت میں دنیا نے مثبت کردار ادا نہ کیا تو ہم سے بھی اچھے کی امید نہ رکھے۔
 مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق انہوں نے کہا کالاباغ ڈیم ہوتا تو 10 گنا زیادہ تباہی ہوتی۔کالاباغ ڈیم مردہ گھوڑے میں دوبارہ جان ڈالنے کے مترادف ہے۔کالاباغ ڈیم کو ہمیشہ مسترد کیا۔علاوہ ازیں خیبر پی کے کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے وفاقی حکومت نے حالیہ سیلاب،بارشوں سے ہونیوالی تباہی کے حوالے سے مکمل نظرانداز کیا ہے۔انہوں نے وزیراعظم گیلانی پر بھی کالاباغ ڈیم کے حوالے سے بیان جاری کرنے پر تنقید کی اور کہا وزیراعظم تمام صوبوں کا ہے اور انہیں صرف ایک صوبے کی نمائندگی نہیں کرنی چاہئے۔بیورو رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پی کے حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے،جس کا مقصد سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور اب تک حکومت کی جانب سے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں سے متعلق انہیں آگاہ کرنا ہے،جبکہ ایک بار پھر عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ حکومت کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ضروری ہے کہ سیلاب سے متاثرہ صوبہ کی بھرپور امدادکی جائے۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں اتنی زیادہ ہیں کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل میں اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
خبر کا کوڈ : 33929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش