0
Thursday 9 Jan 2014 19:07

بم دھماکے میں چوہدری اسلم کے جاں بحق ہونے پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

بم دھماکے میں چوہدری اسلم کے جاں بحق ہونے پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ہونے والے دھماکے پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے چوہدری اسلم کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے چوہدری اسلم کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کراچی بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری اسلم ایک انتہائی بہادر اور فرض شناس پولیس آفیسر تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک طالبان کے شدت پسندوں نے میرے ایس ایس پی کو شہید کردیاہے، یہ ان دہشتگردوں کی انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے۔ انہوں نے چوہدری اسلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک بہادر آدمی کی طرح جان دی اور انہوں نے کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالے تھے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں ہونے والے بم دھماکے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں دہشت گردوں کی آزادانہ کارروائیاں لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تمام افراد کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کراچی دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 339372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش