1
0
Friday 10 Jan 2014 23:33

شہید چوہدری اسلم پر خودکش حملہ کرنیوالے ملزم کی شناخت نعیم اللہ کے نام سے ہوگئی

شہید چوہدری اسلم پر خودکش حملہ کرنیوالے ملزم کی شناخت نعیم اللہ کے نام سے ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ چوہدری اسلم پر خودکش حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور دہشتگرد کا نام نعیم اللہ ہے جو کراچی میں ایک مقامی مدرسہ کا طالب علم تھا، پولیس کے مطابق اس سے قبل بھی مذکورہ مدرسہ کا ایک اور طالب علم خودکش حملہ کرچکا ہے۔ حملہ آور کی شناخت جائے وقوع سے ملنے والی انگلیوں کی مدد سے کی گئی۔  تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ کالونی میں سی آئی ڈی پولیس نے چوہدری اسلم کے قتل میں ملوث ملزمان کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی میں چوہدری اسلم پر حملے میں ملوث 2 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ حراست میں لیے جانے والے ملزمان کے نام غلام اللہ اور قاری صدیق ہیں۔ پولیس نے یہ کارروائی اورنگی ٹاؤن میں واقع نعیم اللہ نامی شہری کے گھر پر کی۔ آپریشن میں سی آئی ڈی کی 10 موبائلوں نے حصہ لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی دھماکے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار مبینہ ملزم کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔ منگھو پیر، سلطان آباد، کنواری کالونی میں بھی سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے آج شام کو کراچی کے ایک نجی اسپتال میں چھاپہ مار کر وہاں سے ایک مبینہ حملہ آور کو گرفتار کیا تھا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد مسلح حملہ آوروں اور چوہدری اسلم کے اسکواڈ میں شامل پولیس محافظوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔ جس سے ایک شخص زخمی ہوا تھا۔ زخمی حملہ آور کو دھماکے سے چوٹیں بھی آئیں تھیں۔
خبر کا کوڈ : 339794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

باعرض سلام
جب اس سے قبل بهی اس مدرسہ کے ایک طالبعلم نے خودکش دهماکہ کیا تها تو اسکا واضح مطلب یہ ہے کہ یہ مدرسہ خودکش حملہ آور بنانے کا کارخانہ ہے۔ لہذا پولیس کا فرض ہے کہ ان مدارس کے تمام منتظمین اور اساتذه کے خلاف تفتیش و تحقیق کرے اور اس طرح کے تمام واقعات میں ملوث مدارس اور انکے پس پرده عناصر کو بی نقاب کرے اور سخت ترین سزا دے۔ ورنہ پولیس بهی پاکستان سے خیانت کی مجرم قرار پائے گی۔
ہماری پیشکش