0
Wednesday 22 Jan 2014 01:53

کراچی، دہشتگردوں کے دستی بم حملے میں شیعہ رہنماء وجاہت نقوی جاں بحق، گارڈ زخمی

کراچی، دہشتگردوں کے دستی بم حملے میں شیعہ رہنماء وجاہت نقوی جاں بحق، گارڈ زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ پر دہشتگردوں کے دستی بم حملے میں اہل تشیع رہنماء سید وجاہت حسین نقوی جاں بحق اور انکا گارڈ زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے انجمنِ مخدومہ کونین کے رہنماء اور علامہ طالب جوہری کے قریبی ساتھی سید وجاہت حسین نقوی کو انکی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کرکے نشانہ بنایا، جس میں وہ جاں بحق جبکہ انکا گارڈ زخمی ہوگئے۔ وجاہت حسین نقوی کی لاش اور زخمی گارڈ کو آغا خان اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں زخمی ہونے والا گارڈ پولیس اہلکار اور سکیورٹی پر مامور تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ دستی بم حملہ کراچی یونیورسٹی کے سلور جوبلی گیٹ کے قریب ہوا۔ دوسری جانب کراچی کے ہی علاقے گلبہار میں امام بارگاہ کاظمین کے قریب دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک اہل تشیع نوجوان قلب عباس کو زخمی کر دیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 343624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش