0
Wednesday 29 Jan 2014 18:20

دہشتگردوں کو شدت پسندی کی راہ ترک کرنا ہوگی، علامہ ریاض حسین شاہ

دہشتگردوں کو شدت پسندی کی راہ ترک کرنا ہوگی، علامہ ریاض حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان سیز فائر کرکے امن کا راستہ اختیار کریں، مذاکرات کیلئے ٹائم فریم کا اعلان ضروری ہے، ملک بچانے کے لیے فتنہ و فساد کی فصل کاٹنا ہوگی، اپنی بات اسلحہ کے زور پر مسلط کرنے کا طرز عمل درست نہیں، دہشتگردی اور شدت پسندی سے پاکستان کے داخلی استحکام اور سلامتی کو سنگین مسائل کا سامنا ہے، ریاستی رٹ اور آئین کی بالادستی قیام امن کیلئے ضروری ہے، کیا پاکستان اس لیے بنایا گیا تھا کہ یہاں خون کی ندیاں بہائی جائیں، دہشت گرد شدت پسندی اور قانون شکنی چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو شدت پسندی کی راہ ترک کرنا ہوگی، آج پاکستان مقتل گاہ بن چکا ہے، کہیں سکیورٹی اہلکاروں کا خون بہایا جا رہا ہے اور کہیں عام آدمی زندگی سے محروم ہو رہا ہے، ملازمتوں کو جاتے ہوئے افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے اور سکول جاتے ہوئے بچے اپنی ماؤں سے جدا ہو رہے ہیں، ان حالات میں پوری قومی قیادت قیام امن کیلئے متحد ہو جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو تعصبات اور مصلحتوں سے بالاتر ہو کر قیام امن کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ اس وقت امن ہی ملک و قوم کی بنیادی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 346362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش