0
Saturday 1 Feb 2014 22:44

بلوچستان میں امن و امان کی ذمہ داری کو ہمارے حوالے کیا جائے تو بدامنی کا خاتمہ کرینگے، مولانا محمد خان شیرانی

بلوچستان میں امن و امان کی ذمہ داری کو ہمارے حوالے کیا جائے تو بدامنی کا خاتمہ کرینگے، مولانا محمد خان شیرانی

اسلام ٹائمز۔ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔ جمعیت ملک میں شرعی احکامات کے فروغ کیلئے عملی طور پر اقدامات کر رہی ہے۔ ہم ملک میں مفاہمت اور خیر کیلئے ہر اقدام کی حمایت کریں گے اور حکومت کے مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ بلوچستان میں امن و امان پر کئے جانے والے اخراجات دس فیصد کم پر ٹھیکہ لینے کو تیار ہیں اور امن و امان کی بحالی کی ضمانت دے دیں گے۔ وزیر داخلہ قوم کو کارڈ اور راہداری دینے والے افراد کی لسٹ میڈیا میں جاری کرے۔ مولانا محمد شیرانی نے کہا ہے کہ ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ جس کے باعث عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کیساتھ ساتھ کابینہ کے ارکان اور ساتھی سیاستدانوں کو بھی غداری کیس میں شامل کیا جائے۔ مشرف کی طرح دیگر معاون ساتھیوں کو بھی قانونی گرفت میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔ ان سے فارغ التحصیل علماء اسلام ملک میں شریعت کے نفاذ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ آپریشن کسی بھی مسئلہ کیلئے تباہی کا عمل ہے۔ مذاکرات کیلئے دونوں فریق سنجیدگی اور اخلاص سے مسئلہ کے حل کی جانب جا سکتے ہیں اور عوام کو دہشت گردی کے عذاب سے نجات دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ حکومت کی جانب سے ٹھوس موقف اختیار کرنے سے مذاکرات کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان پر کئے جانیوالے اخراجات میں سے 10 فیصد کم پر ہمیں ٹھیکہ دیا جائے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہم امن و امان کو مثالی بنا دیں گے اور اہم امن و امان کے مکمل ذمہ دار ہونگے۔

خبر کا کوڈ : 347496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش