0
Tuesday 3 Dec 2013 21:55

ایران امریکہ کے سامنے اپنے نظریات منوانے میں کامیاب ہو گیا ہے، مولانا محمد خان شیرانی

ایران امریکہ کے سامنے اپنے نظریات منوانے میں کامیاب ہو گیا ہے، مولانا محمد خان شیرانی

اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر افغانستان میں ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہے۔ اسلامی ممالک امریکہ کے مفاد کی بجائے اپنی پالیسیاں واضح کریں۔ بلدیاتی انتخابات میں کارکن صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے، عوامی قوت کا مظاہرہ کریں۔ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے سامنے اپنی نظریات منوانے میں کامیاب ہو گیا، ہمارا ملک بھی قومی مفادات کی خاطر پالیسی بنا کر اس پر عمل کرے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی رہی ہے کہ ہم ہر وقت قومی مفادات کی بجائے دوسروں کے مفادات عزیز رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے جانے کی بجائے، ایک بار پھر اس پورے خطے میں ہاتھ مضبوط کر رہا ہے، تاکہ پاکستان اور ایران سے اپنے مقاصد منوا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہر دور میں ملکی مفادات کی خاطر پالیسی پر زور دیا اور آج بھی اس پر قائم ہے کہ حکمران عوام کو اعتماد میں لیکر قوم کو ایسی پالیسی دیں، کہ ملک کے مفاد ضائع نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں الیکشن کے بعد تبدیلی آنے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے تعلقات بہتر بنانے میں پیشرفت تو نظر آ رہی ہے، تاہم دونوں ملکوں کے تعلقات کی بہتری میں دونوں ہی کے مفادات شامل ہیں۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام کے رہنماء خان عبدالشکور خان غیبزئی نے ایک وفد کے ہمراہ مولانا محمد خان شیرانی سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

خبر کا کوڈ : 327113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش