0
Sunday 2 Feb 2014 12:13

پشاور، سخت سیکورٹی پہرے میں پولیو مہم کا آغاز

پشاور، سخت سیکورٹی پہرے میں پولیو مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سخت سیکورٹی انتظامات کے ساتھ انسداد پولیو مہم شروع ہو چکی ہے۔ اتوار کو مہم کے دوران پشاور اور ملحقہ علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہنے کے علاوہ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری بند رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں آئے گی۔ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے تقریبا 8 لاکھ بچوں کو معذوری سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ صوبائی وزیر صحت شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے مہم کے دوران بچوں کو ڈینگی مرض سے بچاؤ اور ان کو آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔ اس سے قبل صوبے میں اساتذہ نے کم تنخواہوں اور سیکورٹی خدشات کی وجہ سے مہم میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم، حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پچیس جنوری کو انہوں نے مہم میں حصہ لینے کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی تھی۔ یہ مہم چھبیس جنوری سے شروع ہونا تھی لیکن 'سیکورٹی خدشات' کے بعد اسے آخری لمحات میں منسوخ کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سترہ جنوری کو عالمی ادرہ صحت نے پشاور کو دنیا میں خطرناک پولیو وائرس کا 'سب سے بڑا گڑھ' قرار دیتے ہوئے بھرپور اور فوری ویکسینیشن مہم کا مطالبہ کیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسی ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے جا سکے، ان میں بائیس ہزار کا تعلق کے پی سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 347625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش