0
Wednesday 5 Feb 2014 01:08

تھانوں کو مظلوموں کا ریسٹ ہاؤس بنائیں گے، نثار علی مروت

تھانوں کو مظلوموں کا ریسٹ ہاؤس بنائیں گے، نثار علی مروت
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈی آئی خان محمد نثار علی مروت نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار تعصبات سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کریں اور محکمے کے ساتھ وفاداری اور دیانتداری کو اپنا شعار بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈی آئی خان میں ہونیوالے کرائم اجلاس کے دوران کیا۔ جس میں ضلع بھر کے تمام پولیس افسران موجود تھے۔ انھوں نے کہا پولیس افسران ملکی حالات کے پیش نطر اپنے تھانہ جات اور زیر نگرانی علاقوں کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ اطلاعات کے ذرائع کو زیادہ مستحکم کریں۔ اجلاس کے دوران انھوں نے آرڈر جاری کیا کہ ضلع بھر کے پبلک کال آفسز کو اس بات کا سختی سے پابند کیا جائے کہ کوئی بھی شخص جو کال کرنے کے لیے آتا ہے اس کے نام و کوائف کا تاریخ اور وقت کے ساتھ رجسٹر میں اندراج کریں۔ 
واضح رہے کہ یہ آرڈر شہر میں پلانٹڈ بموں کے ذریعے ہونیوالی حالیہ دہشت گردی کے ضمن میں جاری کیا گیا ہے۔ جس میں مخصوص مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے تاجران کو پی سی اوز سے کال کرکے پہلے دھمکیاں دی جاتیں ہیں، ان سے بھاری رقوم کا بھتہ طلب کیا جاتا ہے اور ادا نہ کرنے کی صورت میں ان کے گھروں یا دکانوں کے باہر بم نصب کئے جاتے ہیں۔ ایسی ہی کارروائیوں میں یاسر عباس کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جبکہ مقبول حسین کی دکان کے باہر نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا تھا، ان دونوں تاجران کو پی سی او سے کال کرکے دھمکیاں دیں گئی تھیں۔ پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھانوں کو مظلوموں کا ریسٹ ہاؤس بنائیں گے اور کسی بھی علاقے میں ہونے والے جرم کے ذمہ دار متعلقہ پولیس افسران ہونگے۔ اس موقع پر انھوں نے متنبہ کیا کہ رشوت خور اور فرائض منصبی سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف انتہائی سخت کاروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 348471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش