0
Saturday 19 Jun 2010 09:34

اسرائیل کی فلوٹیلا مریم پر جارحیت کی دھمکی

اسرائیل کی فلوٹیلا مریم پر جارحیت کی دھمکی
یروشلم:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق اسرائیل نے ایک بار پھر لبنان سے غزہ روانگی کیلئے تیار امدادی فلوٹیلا مریم پر جارحیت کی دھمکی دیدی۔لبنان امدادی قافلہ صرف عورتوں پر مشتمل ہو گا۔ عالمی احتجاج کے باوجود صیہونی ریاست کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔اسرائیل نے اقوام متحدہ کو مطلع کیا ہے کہ اسرائیل لبنان سے غزہ روانگی کیلئے تیار امدادی قافلہ روکنے کیلئے ہر قسم کے جارحانہ اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو لکھے گئے خط میں اسرائیلی مندوب نے لبنانی حکومت سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ غزہ امدادی قافلہ کو غزہ کیلئے روانہ ہونے سے روکا جائے۔انہوں نے یہ مبالغہ آرائی بھی کی ہے کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق اسرائیل فلوٹیلا پر جارحیت کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
اسرائیلی مندوب نے روایتی الزام تراشی کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا ہے کہ لبنانی فلوٹیلا کا تعلق حزب اللہ سے ہوسکتا ہے۔حالانکہ یہ خصوصی قافلہ صرف عورتوں پر مشتمل ہو گا،عورتوں کے اس خصوصی فلوٹیلا کا مقصد اسرائیل کی جانب سے دفاعی اقدامات کی بہانے بازی اور جھوٹے دعوؤں کو بے نقاب کرنا ہے۔ 
جنگ نیوز کے مطابق اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کیلئے امداد لانے والے لبنان کے بحری قافلے کو روکنے کیلئے ہر ممکن طریقے استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون اور سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں اسرائیلی نمائندہ گیبرئیلا شالیف نے لبنانی حکومت اور عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ امدادی قافلے کو غزہ کیلئے روانہ ہونے سے روکے۔شالیف کا کہنا تھا کہ لبنان کے بحری قافلے کے منتظمین کے اصل مقاصد مشکوک ہیں۔کیونکہ انکا یہ کہنا ہے کہ وہ شہید ہونا چاہتے ہیں،اور ممکنہ طور پر انکا تعلق حزب اللہ سے ہو سکتا ہے۔اس لیے اسرائیل یہ امکان نظرانداز نہیں کر سکتا کہ لبنان سے آنے والے قافلے میں دہشت گرد موجود ہوں یا اس کے ذریعے اسلحہ اسمگل کیا جا رہا ہو۔اس صورتحال میں اسرائیل اسے ہر ممکن طریقے سے روکنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 28645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش