0
Friday 7 Feb 2014 14:16

سعودی وزیر دفاع 15 سے 17 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے

سعودی وزیر دفاع 15 سے 17 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز رواں ماہ پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاع اور سلامتی سمیت کئی دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر دفاع اپنے دورے کے دوران سعودی وزیر دفاع صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہو گا۔ سعودی وزیر دفاع پاکستان کی بعض اہم دفاعی تنصیبات کا بھی دورہ کریں گے جس دوران دفاع اور سلامتی سمیت کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ ماہ سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کے دورے کے بعد کسی بڑی سعودی شخصیات کا یہ دوسرا اہم دورہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 349183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش