0
Friday 14 Feb 2014 18:58

دہشتگردی کے واقعات جاری رہے تو حکومت خاموش تماشائی بن کر نہیں رہیگی، احسن اقبال

دہشتگردی کے واقعات جاری رہے تو حکومت خاموش تماشائی بن کر نہیں رہیگی، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی، دہشت گردی کا تسلسل جاری رہا تو سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔ اس امر کا اظہار وفاقی وزیر احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ سیاست میں نو وارد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقت کا آپشن استعمال کرنا حکومت کے لیے مشکل نہیں ہے۔ اگر دہشت گردی کے واقعات ایسے ہی ہوتے رہے تو حکومت خاموش تماشائی بن کر نہیں رہے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ امن کی منزل کو کسی کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے۔ امن مذاکرات کے ذریعے ملتا ہے تو اچھی بات ہے۔
خبر کا کوڈ : 351642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش