0
Saturday 15 Feb 2014 13:52

ہنگو، شدت پسندوں نے گورنمنٹ سکول دھماکے سے اڑا دیا

ہنگو، شدت پسندوں نے گورنمنٹ سکول دھماکے سے اڑا دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں نامعلوم شدت پسندوں نے آج ہفتے کے روز ایک گورنمنٹ ہائی سکول کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں سکول کا چوکیدار زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ ضلع ہنگو کے علاقے توراوڑی میں پیش آیا جہاں پر پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد اسکول کے تین کمروں میں نصب کر رکھا تھا۔ زخمی ہونے والے چوکیدار کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اب اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ دھماکے نتیجے میں سکول کی تینوں کلاسوں کے کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقےکو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔ ابھی تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 351876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش