0
Monday 17 Feb 2014 20:35

ڈی آئی خان، آواز پروگرام کے تحت ووٹرز لسٹوں میں ناموں کے اندراج کا سلسلہ شروع

ڈی آئی خان، آواز پروگرام کے تحت ووٹرز لسٹوں میں ناموں کے اندراج کا سلسلہ شروع
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی مختلف یونین کونسلز میں ایس پی او اور ایچ ڈی او کے تعاون سے شروع ہونیوالے آواز پروگرام کے تحت شہریوں کو نئے شناختی کارڈ کے حصول اور ووٹرز لسٹوں میں ناموں کے اندراج کے حوالے سے مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ آواز پروگرام کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے متعدد پروگرام منعقد کئے گئے۔ جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شریک تھیں۔ مقررین میں سیدہ ابر صباء بخاری، محمد رفیق، ثانیہ خان اور جہانزیب شامل تھے۔ آواز پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں خواتین کو سامنے لانے میں بڑی تیزی سے کام جاری ہے۔ سیدہ ابر صباء نے آگاہی مہم کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ مختلف شعبہ جات میں محروم اور نظر انداز طبقات خصوصاً خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے عام شہریوں کا کردار نہایت اہم ہے۔

انہوں نے کہا اس پروگرام کے تحت نہ صرف خواتین کو ان کے حقوق فراہم کرنے کی جدو جہد کی جائے گی بلکہ عام شہریوں اور غریب عوام کو ہر قسم کی قانونی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف یونین کونسلز میں شناختی کارڈز، پاسپورٹ، ووٹرز لسٹوں میں ناموں کے اندراج کی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لوکل ایڈ منسٹریشن، سول سوسائٹی اور میڈیا کو اس سلسلے میں تعاون کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی سطح پر تنازعات کے حل کے لیے آواز فورم عوام کی آواز کا کردار ادا کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایس پی او کا آواز پروگرام بڑی تیزی سے شہریوں میں مقبول ہو رہا ہے اور اس کو ضلعی انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 352682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش