0
Saturday 15 Feb 2014 20:33

آواز پراجیکٹ کے ذریعے ڈی آئی خان، لکی مروت اور کرک میں کام جاری ہے، شفیع اللہ بلوچ

آواز پراجیکٹ کے ذریعے ڈی آئی خان، لکی مروت اور کرک میں کام جاری ہے، شفیع اللہ بلوچ
 اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس پی او کے ریجنل ہیڈ شفیع اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ ایس پی او کا آواز پراجیکٹ خواتین کی سیاسی سماجی عمل میں شرکت، تنازعات کے خاتمے اور سماجی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے عملی کام کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی خان میں آواز پراجیکٹ کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آواز پراجیکٹ کے تحت دیہات سے صوبے اور پھر وفاق تک عوام پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ڈی آئی خان، لکی مروت اور کرک میں براہ راست کام جاری ہے۔ اس پراجیکٹ میں خواتین کی سیاسی اور سماجی عمل میں شرکت کے حوالے سے خواتین کی پچاس فیصد نمائندگی موجود ہے، تاکہ ان کو سماجی، سیاسی عمل میں ان کے کردار کے حوالے سے عملی مواقع فراہم ہوں۔ انہوں نے کہا ہمارے اہداف ہیں کہ عدلیہ پر کیسز کا بوجھ کم ہو اور آپس کے تنازعات مل بیٹھ کر حل کئے جائیں۔ سماجی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے عوام کی آواز ایوان تک پہنچائی جائے۔ انہوں نے کہا مسائل کے حل کیلئے ایس پی او فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے حوالے سے گرینڈ جرگے کا انعقاد بھی کر چکی ہے۔ یہ ایک بہت بڑا کام ہے لیکن ایس پی او نے بارش کے پہلے قطرے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ضلع کے چودہ تھانوں میں مصالحتی کمیٹیاں قائم کرکے ذمہ داریوں کی تقسیم کی ہے اور ضلع کی سطح پر جیوری کا قیام عمل میں لایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی او کھیلوں کے فروغ اور اشیاء کی سرکاری نرخوں پر فروخت کے حوالے سے پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاسوں کا انعقاد، کتابوں کی رونمائی اور مشاعروں کا انعقاد بھی کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 352041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش