0
Wednesday 19 Feb 2014 10:19

دہشت گرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، چوہدری عبدالمجید

دہشت گرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی آزادکشمیر حکومت اور کشمیری عوام کی طرف سے شہید ہونے والے ایف سی کے 23نوجوانوں کے خاندانوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ ایسے واقعات معاملے کے پرامن حل کیلئے شروع کیے گئے مذاکرات پر نہایت منفی اثرات ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات جب بھی حوصلہ افزاء موڑ پر پہنچے تو اس عمل کو سبوتاژ کر دیا گیا۔ وزیراعظٖم نے کہا کہ یہ ایک نہایت افسوسناک صورتحال ہے جس پر پوری قوم کو دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی اہلکاروں کا قتل سنگین اور بہیمانہ جرم ہے۔ پاکستان اس طرح کی خونریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز مظفرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
 
چوہدری مجید نے کہا کہ پاکستان کے اندر دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ساری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ دہشت گردوں نے بینظیر بھٹو، اعلی فوجی افسران، نامور سیاسی شخصیات، پاک فوج کے جوانوں اور معصوم شہریوں کو شہید کیا یہ سب قربانیاں رنگ لائیں گی اور پاکستان میں امن کا بول بالا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ساری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج ، حکومت پاکستان اور فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔


 
خبر کا کوڈ : 353189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش