0
Wednesday 19 Feb 2014 22:55

آزاد کشمیر اوربلوچستان میں بھارت براہ راست کارروائیوں میں ملوث ہے، نیشنل کرائسس منیجمنٹ سیل

آزاد کشمیر اوربلوچستان میں بھارت براہ راست کارروائیوں میں ملوث ہے، نیشنل کرائسس منیجمنٹ سیل
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی نیشنل کرائسس منیجمنٹ سیل طارق لودھی نے کہا ہے کہ ملک میں مشرقی اور مغربی سرحدوں سے اسلحہ آ رہا ہے جبکہ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں بھارت براہ راست کارروائیوں میں ملو ث ہے۔ رانا شمیم احمد کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل کرائسس منیجمنٹ سیل طارق لودھی نے ملک میں امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی میں ملوث عوامل سے متعلق بریفنگ دی۔ طارق لودھی نے بتایا کہ بلوچستان میں القاعدہ، 13 کالعدم تنظیمیں اور تحریک طالبان پاکستان جبکہ پنجاب میں تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی بڑا خطرہ ہیں، سندھ میں لشکر جھنگوی، القاعدہ اور ٹارگٹ کلرز دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 353506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش