0
Saturday 22 Feb 2014 10:06

بلوچ کے عوام نے جلسہ میں اپنا فیصلہ دیدیا، سردار قمرالزمان

بلوچ کے عوام نے جلسہ میں اپنا فیصلہ دیدیا، سردار قمرالزمان
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر سردار قمرالزمان خان نے کہا ہے کہ ماروی میمن پونچھ کے لوگوں کی تاریخ سے نا واقف ہے۔ پونچھ کے لوگوں نے ڈوگروں کے خلاف جہاد کیا، عوام تذلیل کرنے والوں کو اوقات یاد دلائیں۔ راجہ فاروق لوگوں کی تذلیل نہ کروائیں۔ لیگی افراد نے پاکستان سے آکر پونچھ کی عظیم سرزمین پر جو زبان درازی کی ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ بلوچ کے لوگوں نے اپنا فیصلہ جلسے میں دے دیا۔ ہم بیدار قوم ہیں اس تذلیل کا جواب ووٹ کی پرچی سے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر صحت عامہ سردار قمرالزمان خان نے پریس کانفرنس و کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 15سال تک سردار اختر ربانی (مرحوم) نے پونچھ کے لوگوں کی خدمت کی۔ آج بھی وہ عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اپنے کارناموں سے آج بھی زندہ ہیں۔ اختر ربانی کو زندہ رکھنے کیلئے آپ لوگوں نے تاریخی فیصلہ کرنا ہوگا۔ بھٹو کی صورت میں بینظیر و بینظیر کی صورت میں بلاول اور سردار اختر ربانی کی صورت میں فہیم ربانی کو آپ کے سامنے لائے، اسے کامیاب کروانا آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے۔ پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی حکومت سردار فہیم ربانی کی پیٹھ پر چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ ایک طرف فہیم کے ساتھ نیریاں سرکار، دوسری طرف شیخ الحدیث حضرت مولانا یوسف صاحب کا اہل و اعیال اور تیسری طرف شہدا کی نشانیاں یہ تقاضہ کرتی ہیں کہ حالات کو سمجھ کر چلو۔
خبر کا کوڈ : 354240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش