0
Sunday 23 Feb 2014 03:40

ڈی آئی خان، اسلامی جمعیت طلبہ پر پابندی عائد کیجائے، رحیم بیٹنی

ڈی آئی خان، اسلامی جمعیت طلبہ پر پابندی عائد کیجائے، رحیم بیٹنی
اسلام ٹائمز۔ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔ جس میں فیڈریشن کے تمام یونٹس کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت صوبائی آرگنائزر پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، رحیم بیٹنی نے کی۔ اجلاس میں پشاور یونیورسٹی کے اندر اسلامی جمعیت طلباء کے غیر قانونی، غیر اخلاقی رویئے اور غنڈہ گردی کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ کو اسلامی جمعیت طلباء کی پشت پناہ قرار دیتے ہوئے جمعیت کی غنڈہ گردی میں برابر کا شریک قرار دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی آرگنائزر رحیم بیٹنی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء نے ہمیشہ تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کو فروغ دیا ہے لہذا ہم صوبائی حکومت، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پشاور یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعات اور حادثات کی مکمل اور غیر جانبدرانہ تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے اور خیبر پختونخواہ کے تمام تعلیمی اداروں میں اسلامی جمعیت طلباء پر پابندی عائد کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 354592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش