0
Saturday 28 Aug 2010 12:11

مارشل لا کا مخالف ہوں،ایماندار پروفیشنلز کی حکومت بنائی جائے،الطاف حسین

مارشل لا کا مخالف ہوں،ایماندار پروفیشنلز کی حکومت بنائی جائے،الطاف حسین
لندن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مارشل لا کے نفاذ کا مخالف ہوں،مارشل لا آیا،تو مخالفت کرینگے۔قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے سینئر صحافی سہیل وڑائچ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی احتساب سے ہی حالات خراب ہوئے اور صرف صدر زرداری کو ٹارگٹ کرنا غلط ہے،انہوں نے کہا ایماندار اور پروفیشنلز کی حکومت بنائی جائے،عوام بغاوت کرے اور انقلاب لائے۔الطاف حسین نے کہا کہ وہ بتیس سالوں سے جمہوریت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،اور انہوں نے فوجی حکومتوں اور غیرجمہوری عمل کی کبھی حمایت نہیں کی،الطاف حسین نے کہا کہ فوج اور آئی ایس آئی کی واسطہ یا باالوسطہ سیاست میں حصہ لینے پر تنقید کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں الطاف حسین نے کہا کہ اپنی تقریر میں کسی بھی جگہ مارشل لا لگانے کی بات نہیں کی،اور انہوں نے تقریر میں محب وطن جرنیلوں کو ملک کی قسمت بدلنے کے لیے مارشل لا طرز کا ایکشن لینے کی بات کی۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیان سے انحراف نہیں کرینگے اور وہ بزدل نہیں،قائد ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ وہ مارشل لا کی دعوت کیسے دے سکتے ہیں؟کیوں کہ ایم کیو ایم ایک جمہوری جماعت ہے،وہ مارشل لا کی حامی نہیں،بلکہ اس کی مخالفت کریگی،الطاف حسین نے کہا کہ تمام مارشل لا میں ملک کی مجموعی صورت حال بد سے بدتر ہوتی گئی،مارشل لا کے وقت میں ملک ٹوٹا اور مارشل لا جیسے دور میں بلوچستان کی صورت حال بگڑتی گئی۔








خبر کا کوڈ : 35476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش