0
Monday 24 Feb 2014 23:14

ملک سے طالبان کا صفایا ہی امن وامان قائم کرنیکا واحد حل ہے، رحمان ملک

ملک سے طالبان کا صفایا ہی امن وامان قائم کرنیکا واحد حل ہے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان بدنیت ہیں وہ جنگ بندی کا فائدہ اٹھا کر کسی اور سے حملہ کروا دیں گے، ظالمان کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنے کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ فاٹا میں رہنے والا ہر شخص طالبان نہیں، قبائلی عوام غیور پاکستانی ہیں، فاٹا کے لوگ محب وطن پاکستانی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملافضل اللہ کو چلانے والے جنگ بندی نہیں ہونے دیں گے۔ طالبان کی جڑیں ختم نہیں کریں گے تو یہ کینسر کی طرح ملک کو کھا جائیں گے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ طالبان جنگ بندی کا اعلان کریں پوری قوم ان کی حمایت کرے گی، لیکن وہ یقین سے کہتے ہیں کہ طالبان ایسا کبھی نہیں کرینگے۔ کیوں کہ ان کی ڈوریں کہیں اور سے ہلتی ہیں، صوفی محمد نے معاہدے کو توڑا تو ہم نے فوری آپریشن کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ظالمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، طالبان اسلام اور پاکستان کے خلاف ہیں، طالبان کیخلاف سویپنگ آپریشن ہی واحد حل ہے۔
خبر کا کوڈ : 355120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش