0
Monday 24 Feb 2014 23:57

ملک کو پرامن بنانے کیلئے پرعزم ہیں، چوہدری نثار

ملک کو پرامن بنانے کیلئے پرعزم ہیں، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کرکٹ میں اپنے جوہر دکھائے اور جارحانہ بیٹنگ کی، وفاقی وزیر داخلہ نے بولنگ میں بھی اپنا ہنر دکھایا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان بھی کرکٹ کا شوق رکھتے ہیں، طالبان کے ساتھ میچ ہوا تو اچھا نتیجہ نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو پرامن بنانے میں قوم کو اکٹھا ہونا ہو گا۔ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ چاہے اس کے لئے کوئی بھی آپشن استعمال کرنا پڑے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بعض طاقتیں پاکستان کو کرکٹ میں محدود کرنا چاہتی ہیں، کرکٹ کے فروغ کے لئے موثر حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ فاٹا میں آپریشن کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ فاٹا میں آپریشن کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے، انکا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی سے متعلق بہت سارے سوالوں کا جواب کل اسمبلی میں قومی سلامتی پالیسی کے منظوری کے بعد مل جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 355133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش