0
Sunday 29 Aug 2010 15:10

امریکی فوج میں خودکشی کا رجحان دہشت گردی سے بڑا خطر ہ بن گیا

امریکی فوج میں خودکشی کا رجحان دہشت گردی سے بڑا خطر ہ بن گیا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے فوج میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دہشت گردی سے بڑا خطرہ قرار دیدیا ہے۔پینٹاگون سپیشل ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج میں خودکشی کے واقعات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 2005ء سے 2009ء تک صرف چار سال کے دوران 1100 سے زائد فوجی خود کشی کر چکے ہیں۔ رپورٹ میں ان 49 وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے،جو فوجیوں کی خودکشی کا باعث بنتی ہیں۔ان میں بنیادی وجہ فوجیوں کی بیرون ملک تعیناتی میں نامناسب وقفہ ہے۔ماہرین نے کہا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوجیوں کی ذہنی صحت سے متعلق اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ سے ایک شعبہ قائم کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔









خبر کا کوڈ : 35661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش