0
Monday 3 Mar 2014 11:02

کچہری حادثہ ، حملہ آور غیر ملکی تھے، لمبی لمبی قمیضیں پہن رکھی تھیں، عینی شاہد

کچہری حادثہ ، حملہ آور غیر ملکی تھے، لمبی لمبی قمیضیں پہن رکھی تھیں، عینی شاہد
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کچہری حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہو گئی۔ پمز ہستپال ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ میں پینتیس افراد زخمی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور غیر ملکی تھے، جنہوں نے لمبی لمبی قمیضیں پہن رکھی تھیں۔ ٹی وی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کچہری میں موجود ہر چیمبر میں گھستے اور فائرنگ کرتے رہے۔  یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ ایک عینی شاہد نوجوان مہدی حسن کے مطابق دہشت گردوں نے چادریں کر رکھی تھیں، احاطہ عدالت میں پہنچتے ہی انہوں نے چادروں کو اتار پھینکا اور فائرنگ شروع کر دی۔ عینی شاہد کا کہنا تھا کہ حملہ آور نسبتا چھوٹے قد کے تھے جن کی عمریں 17 سے 22 سال کے درمیان تھیں۔ ہلاک شدگان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ وکلاء کا بھرپور احتجاج، چیف جسٹس نے واقعہ کا از خود نوٹس لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 357288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش