0
Monday 30 Aug 2010 15:42

فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی صیہونی خواہش

فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی صیہونی خواہش
تہران:اسلام ٹائمز-ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق یہودی خاخام عواد یوسف نے اپنے نئے فتوے میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہئے۔فارس نیوزایجنسی نے صیہونی اخبار معاریو کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت سے دشمنی کی بنا پر فلسطینی رہنماؤں اور عوام کوت باہ و برباد ہو جانا چاہئے اور پوری دنیا کو ان کی نابودی کے لئےاقدام کرنا چاہئے۔
صیہونی خاخام عواد یوسف نے بیت المقدس میں کہا کہ دنیا کو چاہئے کہ وہ فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس ابومازن اور تمام فلسطینیوں کو نابود کر دے۔اس سینئر صیہونی خاخام نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کےساتھ کوئی رعایت نہيں کرنی چاہئے اور انھیں اپنے ہتھیاروں سے نابود کر دینا چاہئے کیونکہ یہ شریر اور ملعون ہيں۔اس صیہونی خاخام نے دو ہزار ایک میں بھی اپنے فتوے میں کہا تھا کہ عربوں اور فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہئے۔

خبر کا کوڈ : 35762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش