0
Friday 7 Mar 2014 13:57

تھر، قحط متاثرین کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کیجانب سے 1 کروڑ 86 لاکھ روپے کا ناکافی فنڈز مختص

تھر، قحط متاثرین کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کیجانب سے 1 کروڑ 86 لاکھ روپے کا ناکافی فنڈز مختص
اسلام ٹائمز: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تھر کیلئے فنڈز کی رقم 93 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ 86 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے تھر کا دورہ کیا، جہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے تھر کے قحط زدہ خاندانوں میں فی خاندان پچیس کلو گندم دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ پچیس کلو گندم تو ایک ہفتے بھی نہیں چلے گی، وزیراعلٰی کا جواب میں کہنا تھا کہ وہ کچھ نہیں کر سکتے، ان کے پاس دینے کو اتنی ہی گندم ہے۔ اس موقع پر انہوں نے جانوروں میں بیماریوں کا تدارک نہ کرنے پر ڈائریکٹر اینیمل ہسبنڈری ڈاکٹر نوبت کھوسو کو معطل کر دیا۔ دوسری جانب صحرائے تھر میں قحط سالی نے انسانی زندگیاں نگلنا شروع کر دیں، غذائی قلت کے باعث 3 ماہ کے دوران 193 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ صحرائے تھر میں انسانی زندگی ابر رحمت کی محتاج ہے، 2 سال سے بارش نہ ہوئی تو قحط نے انسانوں اور حیوانوں کی زندگیاں لینا شروع کر دیں۔ غذائی قلت کا شکار معصوم بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر دم توڑ رہے ہیں۔ مٹھی کے سرکاری اسپتال میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران علاج کیلئے لائے گئے 193 سے زائد بچے دم توڑ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 358984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش