0
Saturday 8 Mar 2014 23:21

ڈی آئی خان، دریائے سندھ کے کنارے گائیڈڈ بند ضرور بنائینگے، سمیع اللہ خان علیزئی

ڈی آئی خان، دریائے سندھ کے کنارے گائیڈڈ بند ضرور بنائینگے، سمیع اللہ خان علیزئی
اسلام ٹائمز۔ ڈیڈک چیئرمین نوابزادہ سمیع اللہ خان علیزئی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان ہمارا شہر ہے، اسکی حفاظت اور تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے گائیڈڈ بند کو ضرور بنائینگے۔ اگر کسی کو تحفظات ہیں تو مل بیٹھ کر حل کرینگے ورنہ میگا پراجیکٹ ڈیرہ سے واپس چلا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے خصوصی احکامات پر دریائے سندھ پہ ستر کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گائیڈڈ بند کی تعمیر بارے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے اور متعلقہ محکموں کی ماہرانہ رائے اور درپیش مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایکسین فلڈ ڈویژن مثل خان، ایکسین سی آر بی سی ڈویژن طارق علی خان، ایکسین ایریگیشن پہاڑپور ڈویژن عقیل خان اور ایس ڈی او ایریگیشن ذوالقرنین شاہ نے ڈیڈک چیئرمین کو مکمل بریفنگ دی۔ جسکے بعد تمام ذمہ داران نے کشتیوں کے ذریعے دریائے سندھ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر آفس کے سامنے مسجد تا بند غفارے والی ٹی، موضوع ترین پوائنٹ ہے۔ جس سے ڈیرہ اسماعیل خان شہر محفوظ بھی ہو جائیگا اور اس بند کی تعمیر سے ساڑھے پانچ ہزار ایکڑ رقبہ کارآمد ہوجائیگا، جس میں ایک پورا شہر تعمیر کیا جا سکے گا اور تفریح کے مقامات بھی مہیا ہو جائیں گے۔ ڈیڈک چیئرمین نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح ڈیرہ اسماعیل خان ہے اور ہمیں چاہئے کہ اس طرح کے میگا پراجیکٹس جو کہ قسمت سے ملتے ہیں، ان کی تعمیر میں روڑے اٹکانے کی بجائے عملدرآمد کرنا چاہئے جو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بھی مفید اور یادگار ثابت ہونگے۔

 
خبر کا کوڈ : 359554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش