0
Sunday 9 Mar 2014 10:07

بھارت ایسٹ انڈیا کمپنی کا کردار پاکستان میں دہرانا چاہتا ہے، مزمل ہاشمی

بھارت ایسٹ انڈیا کمپنی کا کردار پاکستان میں دہرانا چاہتا ہے، مزمل ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت ایسٹ انڈیا کمپنی کا کردار پاکستان میں دہرانا چاہتا ہے، بھارت کو تجارت اور راہداری کی سہولتیں دینے سے پاکستان عدم استحکام کا شکار ہوگا، دو قومی نظریہ کو مسخ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزمل ہاشمی نے کہا کہ تاریخ سے سبق سیکھا جائے، ورنہ ہم بھی تاریخ میں نشان عبرت بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی منصوبے کے تحت برصغیر میں داخل ہوئی تھی، جس انداز سے انگریزوں نے اقتدار پر قبضہ جمایا تھا، بالکل یہی انداز اب پھر مسلمانوں کے ساتھ اختیار کیا جا رہا ہے۔ مزمل ہاشمی کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو تہذیب و ثقافت اور علوم و فنون کے میدان میں دقیانوس قرار دے کر نوجوان نسل کے ذہنوں سے ان کی نظریاتی حیثیت کو مسخ کیا جا رہا ہے۔ امیر جماعة الدعوة کراچی نے مزید کہا کہ اسلام کا سیاسی، معاشرتی و تعلیمی نظام ہی معاشرے کیلئے امن و سلامتی اور عدل و انصاف کا ضامن ہے۔
خبر کا کوڈ : 359677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش