0
Monday 10 Mar 2014 13:22

جمعیت علماء پاکستان نے سب سے پہلے اولیاء کا فیضان پاکستان کا نعرہ بلند کیا، ڈاکٹر ابوالخیر

جمعیت علماء پاکستان نے سب سے پہلے اولیاء کا فیضان پاکستان کا نعرہ بلند کیا، ڈاکٹر ابوالخیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ملی یکجہتی کونسل اور تحریک ناموس رسالت ﷺ کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ رنگ و نسل اور زبان کی بنیاد پر انسانیت کا قتل کرنے والے صوفیاء کے نام پر قوم کی آنکھوں میں دھول جھوکنا چاہتے ہیں قوم ان بہروپیوں کو اچھا طرح پہچانتی ہے ماضی میں یہی لوگ اللہ کے ولیوں کو اذیتیں پہنچاتے تھے انہی لوگوں نے علامہ شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ کی کردار کشی کی اور ان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرکے اپنی سیاسی دکان چلائی، قوم کو آج بھی یاد ہے۔ وہ 29 مارچ کو نشترپارک میں ہونے والی اتحاد اہلسنت کانفرنس کے سلسلے میں علامہ سید عظمت علی ہمدانی، مفتی رفیع الحسینی، مولانا اشرف گورمانی، مفتی غلام نبی فخری، صاحبزادہ ریحان امجدی، علامہ اکرام المصطفیٰ سرور عظیمی، علامہ اکرام سیالوی، پیر دولت شاہ سے گفتگو کرتے کر رہے تھے۔ جنھوں نے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دھیانی کرائی۔

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ صوفیا نے ہمیشہ بلارنگ و نسل، زبان کے انسانیت کی خدمت اور ان میں حقیقی روح بیدار کرنے کیلئے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا پیغام دیا اور لوگوں کو اتحاد و یگانگت، اخوت و بھائی چائے اور محبت و اخلاص کے ساتھ صبروضبط، برداشت، تقوی اور پرہیزگاری کا درس دیا جو اسلامی تعلیمات کی حقیقی روح ہے انہوں نے کہا کہ صوفیا کے نام پر کانفرنس کرنے والے یہ لوگ صوفیا سے حقیقی محبت رکھتے ہیں تو پھر کراچی سے دھشت گردی، قتل غارت گری، بھتہ خوری اور رنگ و نسل کی بنیاد پر قوم کو لاشوں کے تحفہ دینے کی بجائے محبت اخوت اور بھائی چارے کے رشتے کو مضبوط کریں اور مخالفین کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ 29 مارچ کو نشترپارک میں صوفیا کے حقیقی وارثوں کی اتحاد اہلسنت کانفرنس منعقد ہو گی کیونکہ اہلسنت ہی صوفیا کے حقیقی وارث ہیں اور جمعیت علماء پاکستان نے سب سے پہلے اولیاء کا فیضان پاکستان کا نعرہ بلند کیا۔ ہمیں اس ملک میں نظام مصطفی ﷺ کی بہاریں لانے کیلئے صوفیا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آلائشوں سے پاک معاشرہ تشکیل دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ علماء اور صوفیا کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کے عزائم اور اداروں سے قوم اچھی طرح واقف ہے۔ اور قوم انکے جھانسے میں نہیں آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 359781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش