0
Thursday 13 Mar 2014 00:56

طالبان سے مذاکرات کیلئے نئی 4 رکنی کمیٹی تشکیل، حبیب اللہ خٹک سربراہ ہونگے

طالبان سے مذاکرات کیلئے نئی 4 رکنی کمیٹی تشکیل، حبیب اللہ خٹک سربراہ ہونگے
اسلام ٹائمز۔ امن مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ عمران خان سے وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات کے بعد حکومت نے طالبان سے مذاکرات کے لئے سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ حبیب اللہ خٹک کی سربراہی میں چار رکنی نئی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ طالبان سے جنگ بندی کے خاتمے میں 19 دن رہ گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل میں تیزی کیلئے نئی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ نئی چار رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ حبیب اللہ خٹک کرینگے جبکہ سیکرٹری فاٹا ارباب عارف، وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکرٹری فواد حسین اور رستم شاہ مہمند بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ عرفان صدیقی، میجر ریٹائرڈ عامر اور رحیم اللہ یوسفزئی اب اگلے مرحلے میں مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں ہونگے۔ 
رستم شاہ مہمند پہلے مرحلے میں بھی کمیٹی کا حصہ تھے اور اس بار بھی امن کیلئے کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اپنا کام بخوبی سرانجام دینے کے بعد اب امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ذمہ داری حبیب اللہ خٹک کی کمیٹی پر ہے، جنہیں گذشتہ سال جولائی میں سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ کا ایڈیشنل چارج دیا گیا۔ اس سے قبل حبیب اللہ خان سیکرٹری مذہبی امور اور وفاقی سیکرٹری ریاستی و سرحدی امور بھی رہ چکے ہیں۔ ارباب محمد عارف فاٹا میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے عہدے پر فائض ہیں اور ان کا شمار انتہائی قابل اور سینیئر بیورو کریٹس میں کیا جاتا ہے۔ ارباب عارف جو کہ قبائلی علاقوں سے متعلق امور پر بھی مہارت حاصل ہے اور جنوبی وزیرستان، کرم ایجنسی اور خیبر ایجنسی میں بطور پولیٹکل ایجنٹ فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکریٹری فواد حسین کا شمار بھی انتہائی سینیئر بیورو کریٹس میں کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 361085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش