0
Saturday 15 Mar 2014 12:55

امریکی میڈیا نے ملائیشیا کا لاپتا طیارہ پاکستان پہنچادیا

امریکی میڈیا نے ملائیشیا کا لاپتا طیارہ پاکستان پہنچادیا
اسلام ٹائمز۔ جدید ترین ٹیکنالوجی، 12 ملکوں کی تحقیقاتی ٹیمیں، درجنوں طیارے، بحری جہاز اور سینکڑوں ماہرین جو نہ ڈھونڈسکے وہ امریکی میڈیا نے ڈھونڈ نکالا اور ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ پاکستان پہنچادیا۔ یوں تو مغربی میڈیا، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا مگر اب لگتا ہے کہ رائی کا پہاڑ بنانے میں بھی انہیں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ دی ہے کہ ملائیشیا کے طیارے کو ممکنہ طور پر پاکستان لے جایا گیا ہو۔ رپورٹ کے مطابق تازہ ترین ڈیٹا سے حاصل معلومات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد بھی طیارے نے  5گھنٹے تک پرواز جاری رکھی۔

یعنی طیارے نے مزید 2200 میل کا فاصلہ طے کیا، یہ فاصلہ پاکستان یا پھر منگولیا تک محیط ہے۔ دوسری جانب بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے انڈیمار اور نکوبار کے جزائر کا فضائی جائزہ لیا۔ انڈیمان اور نکوبار 500 چھوٹے بڑے غیر آباد جزائر پر مشتمل علاقہ ہے، جو زیادہ تر گھنے جنگلات سے ڈھکا ہوا ہے۔ بھارتی فوج کے ترجمان ہرمیت سنگھ کا کہنا ہے ان علاقوں میں جہاز کو تلاش کرنا بھوسے میں سوئی تلاش کرنے کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 361943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش